Pages

Thursday, February 10, 2011

میلے ٹھیلے ہماری روایتی ثقافتی کا حصہ اور آئینہ دار ہوتے ہی

خوشاب( نیوز نیٹ ورک)صدر الفلاح سوسائٹی ضلع خوشاب و معروف سماجی شخصیت اے ڈی بھائی نے کہا ہے کہ میلے ٹھیلے ہماری روایتی ثقافتی کا حصہ اور آئینہ دار ہوتے ہیں جس سے عوام کو تفریح جیسے مواقع میسر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی‘ گھوڑا ناچ ہمارے علاقہ کی پہچان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب اسٹیڈیم میں ثقافتی میلہ کے آخری روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ثقافتی میلہ سے اکٹھی ہونے والی رقم کا کافی حصہ سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کیا جا رہا ہے جس نیک مقصد کیلئے ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا ہے اس میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری نذر حیات لغاری‘ ملک وحید اللہ بوڑانہ‘ ای ڈی او کالجز ملک محمد اقبال ٹوانہ‘ ثقافتی میلہ کے آرگنائزر صفدر حسین پپو‘ مسلم لیگ ق یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری سید حسنین شاہ‘ سماجی شخصیت ندیم جگی‘ پی پی 40 یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ملک سمیع الحق اعوان‘ملک اصغر علی مصطفائی‘ الفلاح سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید رنگ علی شاہ‘ حبیب سلطان لغاری‘ پرویز قریشی سمیت عوام کی بھاری تعداد موجود تھی۔اے ڈی بھائی نے کہا کہ ثقافتی میلوں کے انعقادمیں حکومت کو بھی تعاون کرنا چاہئے تاکہ اس کے رنگا رنگ پروگرام اور عوام کی رونق کو دوبالا کیا جا ئے۔ اس موقع پر سیکشن نیزہ بازی میں السعید کلب راولپنڈی نے پہلی پوزیشن‘ شان اعوان کلب عاقل شاہ نے دوسری اور محمدیہ غوثیہ کلب آف پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے نیزہ بازی کے مقابلہ میں اول‘ دوئم اور سوئم آنے والی ٹیموں کے شاہسواروں میں انعامات تقسیم کئے۔قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.