Pages

Thursday, February 10, 2011

وطن عزیز کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے

خوشاب( نیوز نیٹ ورک)رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کو شہروں کے برابر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عبداللہ پور میں والی بال میچ کی فائنل تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثقافتی میلہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ظہیر سلفی‘ عمران سلفی‘ حاجی فخر حسین اعوان‘ ملک آصف آہیر اور شائقین کی بھاری تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جناب سے دانش سکول‘ موبائل ہیلتھ یونٹس اور سستی روٹی کے تندور عوامی اور انقلابی کارنامہ ہے جن سے غریب اور مستحق عوام مستفید ہو کر عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت کو سنجھلنے کا موقع فراہم کیا مگر ابھی تک حکومت کا پرنالہ وہیں پر ہے۔بعد ازاں مہمان خصوصی میں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.