خوشاب( نیوز نیٹ ورک)ٹی ایم اے کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف جو ہر آباد روڈ پر آپریشن کیا گیا اور کچہ بازار کے دوکانداروں کو جرمانے کیے گئے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم کی جانب سے خوشاب شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں ٹی او آر شاہد فاروق کی سربراہی میں ٹی ایم اے کے عملہ نے جوہر آباد روڈ پر آپریشن کیا اورتجاوزات کو ختم کیا جو ہر آباد روڈ کے دوکانداروں نے ٹی ایم اے کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بغیر کوئی نوٹس جاری کیے شروع کیا گیا ہے جو کہ سخت زیادتی ہے فال سیلنگ ایسوسی ایشن کے صد رچودھری اسلم نے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور ان کی ہزاروں روپے مالیت کی ٹائلیں جو کہ سڑک سے کافی دور اور اپنی حدود میں رکھی ہوئی تھیں پر ٹریکٹر چلا کر انہیں تباہ کر دیا گیا چو دھری سرور نے کہا کہ کئی خاندانوں کے چولہے اس کاروبار سے وابستہ ہیں اور یہاں پر کام کرنے والے مزدور ٹائلیں بنا کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں لیکن ٹی ایم اے کے تحصیل افیسر شاہد فاروق نے اپنی نگرانی میں ہماری تیار شدہ ٹائلز جو کہ سوکھنے کے لیے عارضی طور پر پڑی ہوئی تھیں کو ٹریکٹر چلاکر تباہ کر دیا حالانکہ ہم نے ان سے درخواست بھی کی کہ ہم یہ اٹھا لیتے ہیں لیکن انہوں
نے اس کی مہلت ہی نہ دی ۔جس کی وجہ سے آج درجنوں مزدور مزدوری سے محروم ہو گئے جو کہ سخت زیادتی ہے عمران ضیاء نے کہا کہ خوشاب شہر تجاوزات سے بھرا پڑا ہے مگر وہاں آپریشن نہیں کیا جا تا کیو نکہ وہ دوکاندار ٹی ایم اے عملہ کو منتھلیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن بلا تفریق کیا جائے اور ہمارا نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.