Pages

Thursday, February 10, 2011

ضیاء الامت فاؤنڈیشن ملکی اور عالمی سطح پر دین اسلام کی خدمات کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنا اہم کردار اداکر رہی ہ

خوشاب ( نیوز نیٹ ورک )شیخ الحدیث پیر سید محمد اقبال شاہ گیلانی آف بھیرہ شریف نے کہا ہے کہ ضیاء الامت فاؤنڈیشن ملکی اور عالمی سطح پر دین اسلام کی خدمات کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنا اہم کردار اداکر رہی ہے۔ ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے نومنتخب عہدیداران پیر کرم شاہ الازہریؒ کے مشن کو پوری دنیا میں پہنچائیں تاکہ اسلام کا بول بالا ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوثیہ گرلز کالج خوشاب میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر پیر زادہ عابد حسین ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب صدر ملک لیاقت علی اعوان‘ جنرل سیکرٹری پروفیسر اعجاز النبی اور تحصیل نوشہرہ کے صدر پروفیسر علامہ جاوید اقبال کھارا نے بھی خطاب کیا۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.