Pages

Thursday, February 10, 2011

انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ڈاکٹریٹ ایک ایسا شعبہ ہے

خوشاب ( نیوز نیٹ ورک )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ڈاکٹریٹ ایک ایسا شعبہ ہے جس سے انسان اپنی دنیا میں بھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے اور آخرت بھی سنوار لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی لوگوں کے غموں کا مدواکسی بھی صدقہ سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف بردار کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے ملک محمد آصف بھا ‘ صدر ڈسٹرکٹ بار اعظم خان راجڑ‘ جنرل سیکرٹری شفقت خان‘ مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے صدر ذکاء اللہ خان‘ جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن خان‘ ڈاکٹر عابد مخدوم‘ اکرام اللہ خان‘ ممبر پنجاب بار ملک حبیب نواز ٹوانہ‘ ملک عبدالرحیم ‘ پرنسپل ڈی پی ایس طارق پرویز ملک‘ ایس ڈی او واپڈا مدثر حبیب ‘ صحافی برادری‘ ڈاکٹراور معززین علاقہ کی بھاری تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کو بہم پہنچانے اور ڈاکٹروں کو مراعات دینے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ادویات اور ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ڈاکٹر غوث نیازی نے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی اپنے شعبہ سے پوری طرح مخلص ہو کر فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے۔ ہم انشاء اللہ ڈاکٹرز حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز محنت کو ترجیح دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے ہاؤس کا ابتدائی کام بھی پہلے میری ہی صدارت میں شروع ہوا تھا اور انشاء اللہ اب ہماری ہی صدارت میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔انہوں نے گذشتہ صدر اور جنرل سیکرٹری کی زبردست خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر عرفان اللہ خان وڑائچ نے کہا کہ پی ایم اے ہاؤس تعمیر میں ہم نے پورے خلوص نیت سے کام کیا ہے اور آئندہ بھی ہماری خدمات جاری و ساری رہیں گی۔ تقریب سے پی ایم اے خوشاب کے سینئر ارکان و سابق ایم پی اے ڈاکٹر کیپٹن محمد رفیق نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے سرانجام دیئے۔ قبل ازیں ڈی سی او خوشاب نے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سے حلف لیا۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.