Pages

Thursday, February 10, 2011

جشن عید میلاد النبیﷺ کا مبارک دن عالم اسلام کے مسلمانوں کیلئے امن و آشتی کا درس دیتا ہے

خوشاب ( نیوز نیٹ ورک )سجادہ نشین آستانہ عالیہ گلشن آباد شریف راولپنڈی پیر سرکار جی نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا مبارک دن عالم اسلام کے مسلمانوں کیلئے امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور اسی روز دنیا میں نور کی تجلی پھیلی جس نے پورے عالم کو منور کر دیا اور آج ہم نبی کریمﷺ کا صدقہ ہے کہ مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور نبی آخر الزمان کی امت میں سے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 روزہ جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علامہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے کہا کہ اسلام آفاقی اور ایک عالمگیر مذہب ہے جس کے پیروکار کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ محمد مصطفیﷺ کی دیوانے اور پروانے اپنے محبوب رسولﷺ کی محبت اپنے دل میں بسائے کسی بھی موت سے ٹکرانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی عشق اور محبت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور کوئی بھی یہود نصاریٰ اور آج کے مادیت پرست معاشرے اپنی مذموم سازشوں سے دین اسلام کیخلاف گہری مہم چلا رہے ہیں افسوس کہ مسلمان خواب غفلت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریمﷺ کا میلاد منانا عظیم ترین عبادت و دولت ہے اور حالات جیسے بھی ہوں‘ عاشقان مصطفی نبی پاکﷺ کا میلاد ضرور منائیں گے۔ پیر سرکار جی نے کہا کہ حرمت رسول و شان رسالتﷺ میں گستاخیاں ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ گنجیال سید انوار الحسن گیلانی نے کہا کہ اسلام کے غالب آنے کا ایک ہی راستہ ہے جو نبی پاکﷺ کی عشق اور محبت ہے جو جب مسلمانوں کے قلوب نبی کریمﷺ کی چاہت اور محبت سے سرشار نہیں ہونگے اس وقت تک دنیا بھر میں مسلمان ذلت و رسوائی کی گردان میں پھنسیں رہیں گے۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.