Pages

Thursday, February 10, 2011

اساتذہ کے چینج پروفارمہ اور پے فیکیشن کو ریگولر بنایا جائے

خوشاب ( نیوز نیٹ ورک )ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ساجد محمود علوی کی سربراہی میں ضلعی صدر عنصر حسین کھوکھر‘ تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسلم اور پریس سیکرٹری حاجی ظہور حسین جوڑا نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے چینج پروفارمہ اور پے فیکیشن کو ریگولر بنایا جائے۔ جس پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ اساتذہ راہنماؤں نے ٹیچرز پر زور دیا کہ وہ اپنی درخواستیں سروس بکس کے ہمراہ دفتر میں جمع کرائیں

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.