Friday, February 18, 2011
ریمنڈ ڈیوس تین پاکستانیوں کا قاتل ہے اور کسی شخص کو سفارت ہونے کے ناطے کسی بھی بے گنا ہ شہری کو قتل کرنیکا اختیار نہیں
خوشاب(نیوز نیٹ ورک) جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے صوبائی نائب امیر مولانا بشیر احمد شاد نے کہا ہے ریمنڈ ڈیوس تین پاکستانیوں کا قاتل ہے اور کسی شخص کو سفارت ہونے کے ناطے کسی بھی بے گنا ہ شہری کو قتل کرنیکا اختیار نہیں اگر کو ئی شخص چاہے وہ امریکی ہی کیو ں نہ ہو اسے ملکی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے وہ خوشا ب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس ایک سفاکانہ عمل میں ملوث ہے اگر اسے کسی بھی قسم کے دباء ومیں آکر استثنی دیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام سخت احتجا ج کر ے گی ۔ انہوں نے کہا ریمنڈ کا کیس عدالتوں میں ہے اور پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ہمیں اپنی عدالتوں پر اعتماد اور یقین ہے کہ عدالت قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں گی انہوں نے کہا متحد ہ مجلس دینی جماعتوں کے اتحاد کا این ناکام تجربہ تھا اس میں شامل مذہبی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ اتحا د کسی مقصد کے لیے بننا چاہیے اپنے ذاتی مفادا ت کے لئے نہیں انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ایک یک نکاتی اتحاد قائم ہو نا چاہیے جس کا مقصد امریکہ سے جان چھڑا نا ہے اگر تما م سیاسی و مذہبی سیاسی جماعتیں اس ایک نقطہ پر متفق ہو جائیں تو پاکستان کے حالا ت تبدیل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے حکمرانوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پھر یہاں بھی حالات مصر ،تیونس ،لجزائر یمن سے مختلف نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے جراتمندانہ موقف اختیار کیا ہے لیکن اب اس کی بات نہیں مانی جا رہی حالانکہ جب وہ وزیر خارجہ تھے تو ان کی بات کی اہمیت تھی اب ان کے پاس کرسی نہیں تو ان کی بات کو وزن نہیں دیاجا رہا پریس کانفرنس میں ضلعی راہنما جے یو آئی (س ) اعجاز شاکری،مولانا عبد الحمید ،مولانا ضیا ء الحق ،مولانا عزیز الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.