Pages

Friday, February 18, 2011

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محلہ ملکانوالہ گلی نمبر 3شہر خوشاب میں شان دار لائینٹنگ سجاوٹ اور چراغا ں کا اہتمام کیا گیا

خوشاب(نیوز نیٹ ورک) جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محلہ ملکانوالہ گلی نمبر 3شہر خوشاب میں شان دار لائینٹنگ سجاوٹ اور چراغا ں کا اہتمام کیا گیا جب کہ پورا علاقہ بکائے نور کا سماں پیش کر رہاتھا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین حضرات اوربچوں نے بھر پور شرکت کی اور پرنور نظارہ سے پر لطف اندوز ہوئے اس دل افروز تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر ملک محمد علی اعوان لیبر ونگ ضلع خوشاب تھے اس سلسلہ میں تقریب کے انتظامات اور تمام امور کی نگرانی ضلعی صدر پی پی پی شعبہ خواتین خوشاب بیگم کوثر بلقیس نے کی اس تقریب کی سجاوٹ اورخوبصورتی کیلئے اور عملی کارگردگی میں سماجی کارکن سید حسن رانا وجاہت تاثیر سلمان قاسم چودھری ،ارسلان چودھری ،نعمان چودھری ،طلحہ خان ،رانا ارسلان،علی خان ،رانا آفتاب ،رانا حید رعلی ،رانا سعید ،رانا عدنان،نعمان ،محمد علی رانا ،اور شبلی کیمرہ مین نے نمایاں عملی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ملک محمد علی اعوان نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن مسلمانوں کیلئے عید کی طرح اور خوشیوں اوربرکتوں کا دن ہے کیونکہ آج کے دن سرورکائنات آقائے دوجہاں اللہ کے محبوب جناب حضور اکرم ﷺ تشریف لائے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے ہم سب مسلمان بہن بھائیوں کو یکجہتی واخوت اور بھائی چارہ نصیب فرمائے اورہم سب کو راہ مستقیم پر چلنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اس موقع پر ضلعی صدر بیگم کوثر بلقیس کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک محفل نعت منعقد ہوئی ،جس میں ضلعی صدر ملک محمد علی اعوان لیبر ونگ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،جس میں ثناء خوان بیگم کوثر بلقیس نے دورود سلا م کا نظرانہ پیش کیا آخر میں ملک ملت کی بقا ء اور سلامتی کیلئے خصو صی دعائیں مانگی گئیں اور لنگر کی تقسیم کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.