خوشاب(نیوز نیٹ ورک)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے سیکولر اور مغربی فرسودہ جمہوریت نے عوامی مسائل اور امن و امان کا جنازہ نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھوکڑی میں خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر امریکی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے غیروں سے معاشی بھیک مانگ رہے ہیں اور 18کروڑ عوام کو ذلیل و خوار کر رکھا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ جرات مند‘ غیرت مند اور دیانت دار قیادت کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاکہ معیشت ‘ تعلیم‘ صحت‘ زراعت ترقی کر سکے ربیع الاول کا دیہی پیغام ہے کہ عاشقانِ نبی ؐ میدان عمل میں نکلیں اور شریعت محمدی ؐ کے نفاذ تک چین سے نہ بیٹھیں جماعت اسلامی صرف اسی انقلاب کیلئے کوشاں ہے انکے ہمراہ ملک عبدالرؤف ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ظہور ملک امیر پی پی 40بھی تھے۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.