Pages

Wednesday, February 23, 2011

ڈسٹرکٹ پولیس کے زیر اہتمام تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ

خوشاب(نیوز نیٹ ورک)ڈسٹرکٹ پولیس کے زیر اہتمام تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز پولیس لائن میں ڈی ایس پی لیگل ملک عطا محمد‘ انسپکٹر شاہد نذیر ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال‘ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلب عباس خان‘ ‘ صائمہ سلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر‘ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداﷲ وحید خان نے لیکچر دیئے۔ مقررین نے پولیس ملازمین کو ڈکیتی کے مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار ‘ قتل کے مقدمات اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات کی تفتیش‘ ہیومن رائٹس اور ویمن رائٹس اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین سمیت مختلف مقدمات کی تفتیش کے طریقوں پر بریفنگ دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔#

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.