خوشاب(نیوز نیٹ ورک)واٹر مینجمنٹ ضلع خوشاب کے ملازمین نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ملازمین نے بڑے بڑے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے واٹر مینجمنٹ کے نیشنل پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات کے کنٹریکٹ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ملازمت پر ریگولر کیا جائے۔ ضلع خوشاب میں 30ملازمین اس پراجیکٹ کے تحت کام کررہے ہیں جن کی مسلسل ہڑتال کی وجہ سے 36کھالہ جات پر کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کام پر واپس نہیں آئیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.