خوشاب()این جی او نیٹ ورک ایس پی او کے زیر اہتمام امن اورسماجی ہم آہنگی میں ضلعی امن کمیٹی کا کردارکے موضوع پر ایک ڈائیلاگ جوہرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، ڈائیلاگ میں این جی او کے کوارڈینٹر ملک نذیر اعوان ، ڈپٹی کوارڈینٹر سید رنگ علی شاہ ، اور نسیم ملک نے شرکت کی جبکہ سول سوسائٹی کی نمائندگی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اعجاز شاکری، میاں عبدالعلیم ، سید مختار حسین شاہ، مبارک احمد جکھو ، شاہد حمید خان نے کی ، اس موقع پر میڈیا اور پبلک کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، ڈائیلاگ میں اعجاز شاکری نے موقف اختیار کیا کہ سوسائٹی میں امن و امان کا قیام سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مضبوط رابطے کے بغیر ناممکن ہے ، اعجاز شاکری نے کہا کہ روزانہ نہ جانے کتنے ہیں ایسے واقعات رونما ہونے لگتے ہیں جن سے ضلع کا امن وا مان خراب ہوسکتا ہے مگر ضلع امن کمیٹی کے اراکین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ان کو نہ صرف حل کرلیتی ہے بلکہ اس کی تشہیر سے بھی گریز کیا جاتا ہے تاکہ ماحول خراب ہونے سے بچا جاسکے ، سید مختار حسین شاہ نے کہا کہ اگرضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صور ت حال مثالی بن جائے ، مگر بعض اوقات ضلعی امن کمیٹی کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، حافظ مبارک جکھواور شاہد حمید خان نے ایس پی او کی طرف سے منعقدہ ڈائیلاگ پر این جی او کے آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.