Pages

Friday, March 04, 2011

وفاقی وزیر شہباز بھٹی کا قتل ملک اور اسلام کے خلاف ایک سازش ہے

خوشاب(نیوز نیٹ ورک )سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں دربار پر ہونے والے بم دھماکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور دہشت گردوں نے ایک بار پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کیاہے ۔ وہ خوشاب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چار پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس سے حاصل ہو نے والی معلومات کو امریکی خوف کی وجہ سے دبا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رییمنڈ ڈویوس سے حاصل ہونے والی معلومات سے ثابت ہو گیا ہے ہ پاکستان میں اسی آئی کا مظبوط نیٹ ورک ہے جس کے طالبان سے رابطے ہیں اور وہ انہیں سرمایہ فراہم کرتے ہیں اور دہشت گردی میں اہم کردار ادا کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا یا گیالیکن آج تک کسی مجرم کو سزا نہ مل سکنے کی وجہ سے دہشگردوں کے حوصلے بڑھ گئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ظلم کی انتہا کر دی ہے کر دی ہے پولیس، فوج پر اور پبلک مقامات پر حملے ان کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ ملکی معیشت کمزاور ہوچکی ہے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ جن مدارس میں دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے ان کے خلا ف کریک ڈاؤن کیا جا ئے ۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان میں انقلاب کے تمام راستے ہموار ہو چکے ہیں اگر حکمرانوں نے اپنی روش بدلی اور تیونس اور مصر سے سبق نہ سیکھا تو پھر یہاں بھی انقلاب کا راستہ کوئی نہیں رو ک سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ سیاستدانوں سے مایوس ہو چکی ہے کیونکہ ملکی سالمیت خطرے میں اور سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں ۔انہوں نے کہا جو پارٹی بھی بر سر اقتدار آئی اس نے کبھی غیرملکی مداخلت کے خاتمہ کا ایجنڈا نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اربوں کے اثاثے رکھنے والے سیاستدانوں پر یہاں سیاست کرنے پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آتا ہے یہ مفاد پرست سیاستدان ملک چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا وفاقی وزیر شہباز بھٹی کا قتل ملک اور اسلام کے خلاف ایک سازش ہے انہوں نے کہا ہم اس قتل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ۔انہوں نے کہا آئندہ جمعہ المبارک ملک بھر میں مہنگائی،ریمنڈ ڈیوس اور نوشہرہ بم دھماکہ کے خلاف یوم احتجاج کے طور پر منا یا جائے

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.