Pages

Thursday, March 10, 2011

فورتھ شیڈول میں شامل شدت پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے

خوشاب( نیوز نیٹ ورک)ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل شدت پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے اور حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر مذہبی انتہا پسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔وہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈی ایس پی صدر قلب عباس ‘ ڈی ایس پی نورپورتھل غضنفر علی شاہ‘ ڈی ایس پی پٹرولنگ اقبال خان‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ پرویز خان نیازی‘ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداﷲ وحید نے بھی شرکت کی۔انھوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی سے انھیں آگاہ کریں۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو انتباہ کیا کہ وہ تھانوں میں ٹاؤٹ ازم کے رحجان کو سختی سے ختم کریں تاکہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق روایتی تھانہ کلچر کو تبدیل کیا جا سکے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور 14یوم کے اندر مقدمات کے چالان عدالتوں میں داخل کئے جائیں۔ کوتاہی اور سستی برتنے والے تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے ایس ایچ اوز کو انتباہ کیا کہ وہ اشتہاری ملزموں بالخصوص دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں انھوں نے مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کو مزید فعال بنانے اور محلوں کی سطح پر ٹھیکری پہرہ دکو ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.