خوشاب( نیوز نیٹ ورک)پولیس تھانہ جوہرآبادنے گھروں میں قالین صاف کرنے کے بہانے داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے ایک گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق پانچ عورتیں ضرافت بی بی‘ فرزانہ‘ بشریٰ بانو‘ عابدہ‘ صائمہ اور تین مرد خضر حیات وغیرہ سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد کے شہری ذوالفقار کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ قالین صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ملزمان نے قالین صاف کرنے کیلئے چار سو روپے مزدوری طے کی اور گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کی نظروں سے بچ کر 4لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے لے گئے ۔ قبل ازیں یہی ملزمان ایک شہری حافظ یونس کے گھر میں اسی طریقہ واردات سے داخل ہوئے اور وہاں سے تین لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے لے گئے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.