Pages

Thursday, March 10, 2011

خادم اعلیٰ پنجاب نے فوج اور عدلیہ کو دعوت دیکر جمہوریت پر کلہاڑا چلایا ہے

خوشاب( نیوز نیٹ ورک)جمعیت علماء اسلام ضلع خوشاب کے سرپرست مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے فوج اور عدلیہ کو دعوت دیکر جمہوریت پر کلہاڑا چلایا ہے موجودہ حکومت اگر گڈ گورنس میں ناکام ہو چکی ہیں تو استعفیٰ دے دیں اور جمہوری طاقت سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا موقع دیں۔ وہ جامعہ ابوہریرہ ہڈالی میں جے یو آئی کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی ہڈالی کے عہدیداروں وکارکنوں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ مولانا محمد سلیم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 63سال سے غریب عوام کے حقوق میں رکاوٹ جاگیردارانہ نظام ہے جسکو ختم کرنے کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک میں غریب افراد کی داد رسی کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور اسلامی نظام لانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہی ہے آج اسمبلی میں نام نہاد حیثیت ہونے کے باوجود حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور جمہوریت کی بحالی اور پروان چڑھانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی خادم اعلیٰ اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.