Pages

Saturday, March 26, 2011

خوشاب (نیوز نیٹ ورک )گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ کی وفات ہونے پر کمشنر سرگودھا جواد رفیق سے 5 اپریل کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔گورنر پنجاب نے یہ احکامات خوشاب شہر کے رہائشی طارق مسعود کی درخواست پر دیئے ہیں۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر راحیلہ نگہت اور ڈاکٹر اورنگزیب عزیز الرحمن نے سائل کے بچے کی ڈلیوری کے دوران انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے نہ صرف اس کا بچہ انتقال کر گیا بلکہ اس کی بیوی کی حالت بھی انتہائی غیر ہو گی۔ سائل نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلوایا جائے اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.