خوشاب (نیوز نیٹ ورک )ضلع خوشاب کی معروف سماجی شخصیت اے ڈی بھائی کو وزیراعظم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں وزیراعظم ایوارڈ گذشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان کی طرف سے دیا گیا۔ اے ڈی بھائی کو وزیر اعظم میڈل ان کی سماجی خدمات اور اتحاد بین المسلمین ‘ قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے متحرک کردار اد اکرنے پر دیا گیا۔قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی ‘ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری ‘ سینئر نائب صدر ملک مختار احمد اعوان‘ نائب صدر رائو جاوید اقبال ایڈووکیٹ‘ پریس سیکرٹری ملک پرویز مدھوال اور دیگر سماجی راہنمائوں نے اے ڈی بھائی کو اس عظیم ایوار پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.