Pages

Thursday, March 31, 2011

دامن مہاڑ کے صدر مقام خالق آباد ...پنجابی مشاعر

دامن مہاڑ کے صدر مقام خالق آباد تیسرا سالانہ جشن بہاراں پنجابی مشاعرہ دامن مہاڑ خالق آباد کا انعقاد کیا گیا ۔یہ سالانہ مشاعرہ بوائز ہائی سکول خالق آباد کے گرائونڈ میں منعقد ہوا۔ اس محفل مشاعرہ کی صدارت استاد الشعراء رائے تصور حسین تصورفخر خوشاب ‘ منتظم اعلی محمد اسلام اصغر خالق آبادی ‘ سر پرست اعلی ماسٹر ملک فخر الزمان پرنسپل الفلاح اکیڈمی خالق آباد نے کی ۔ محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی اے ڈی بھائی تھے ۔  اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دامن مہاڑ کے صدر مقام خالق آباد میں یہ پنجابی مشاعرہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور میرے پاس الفاظ نہیں کہ جن کا جہاں میں احاطہ کروں اور اپنے دوست محمد اسلام اصغر نے یہ خوب صورت محفل سجاع کر شاباش کے مستحق ہیں اور اس علاقہ کے عوام نے جس طرح ساری رات جاگ کر جس عملی ثبوت دیا اور شعراء کرام کی جس طرح حوصلہ افزائی کی وہ بھی قابل دید ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی دامن مہاڑ کـے غیور عوام کو اس طرح کی محفلیں سجانے کی ہمت عطا کرے اور میری طرف سے یہ بھی کوشش ہے کہ یہ پروگرام ہر سال اسی طرح انعقاد کریں تو میں آپ سے ہر قسم کا تعاون کروں گا اللہ تعالی ملک پاکستان اور اس علاقہ کی عوام کی حفاظت فرمائے اور میں محفل مشاعرہ کے تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں یاد رہے کہ یہ مشاعرہ صبح تک جاری رہا اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.