وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے سستی روٹی پروگرام کے تحت مکینیکل تندوروں کی تنصیب کا مقصد غریب عوام کو مہنگائی کے اس دور ارزاں نرخوں پر روٹی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ڈویلپمٹ آفیسر پنجاب سمال انڈسٹریز خوشاب سید امجد عباس شاہ نے پرانا چوک خوشاب میں مکینیکل تندور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی میاں شہباز شریف صوبہ کے عوام کو ضروریات زندگی کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے نچلے طبقہ کی غریب عوام بھرپور مستفید ہو رہی ہیں ۔ا ا س موقع پر امن گروپ کے صدر اعجاز شاکری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.