خوشاب۔بہن کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل کٹھہ سگھرال کے رہائشی لیاقت علی نے بدچلنی کے شبہ پر فائرنگ کرکے اپنی ایک بہن کو قتل کردیا ۔ جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا تھا ۔ اور خود فرار ہوگیا تھا ، گذشتہ رات ملزم اپنے گھر آیا ہوا تھا ۔ کہ اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کردی کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے اس کے گھر پر ریڈ کیا ، جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.