Pages

Thursday, March 31, 2011

ضلع خوشاب کے دیہی اور دور دراز علاقہ میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کی صورتحال تشویشناک ہے

ضلع خوشاب کے دیہی اور دور دراز علاقہ میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کی صورتحال تشویشناک ہے بنیادی ہیلتھ مراکز میں ڈاکٹر ز کی تعیناتی کیلئے سول سوسائٹی ورک عوامی اور میڈیا کے تعارف سے تحریک چلائے گی تاکہ ضلع خوشاب کے دیہاتوں میں رہنے والے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوارڈی نیٹر ملک نذیر احمد اعوان نے ایک پریس کا نفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ کہ ہم ووٹ دیتے وقت ایسے لوگوں کو اپنا نمائندہ  بنا کراسمبلیوں میں بھیجتے ہیں جو کبھی مسائل سے دوچار نہیں ہوئے تو وہ کیسے ہمارے مسائل کیلئے کوششیں کرسکتے ہیں انہوںنے بتایا کہ ضلع خوشاب کے 38بنیادی صحت کے مراکز میں سے صرف 4میں ڈاکٹرز تعینات ہیں جوکہ ایک تشویشناک صورتحال ہے انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے عوام اور میڈیا کے تعاون سے ان مراکز میں ڈاکٹر ز کی تعیناتی کیلئے بھرپور تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے اس دوران ریلیاں، دھرنے اورسیمینار منعقد کیے جائیں گے تاکہ ان بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.