Pages

Tuesday, March 29, 2011

چارسال کی عمر کو پہنچنے والے تمام بچوں کو سکول میں داخل کروایا جائیگا

خوشاب(نیوز نیٹ ورک)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق چارسال کی عمر کو پہنچنے والے تمام بچوں کو سکول میں داخل کروایا جائیگا ۔ اس سلسلے میں ضلعی حکومت خوشاب اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور 4سال تا 9سال تک بغیر داخلے کے رہ جانے والے بچوں کے والدین یا سر پرست کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ۔ بچوں کی انرول منٹ کے سلسلے میں کانفرنس ہال میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈی ایم او اعظم کمال ‘ ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور حسین‘ اے ڈی ایل جی امتیاز حسین این سی ایچ ڈی کے جنرل منیجر حمیداللہ ملک ‘ محکمہ تعلیم کے ڈی اوز ‘ ڈپٹی ڈی اوز اوراے ای اوزوغیرہ شامل تھے۔اجلاس میں ڈی ایم او اعظم کمال نے بچوں کی انٹر ول منٹ اور اس سے سو فیصد نتائج پر آمد کرنے کے ضمن میں صدر اجلاس کو تفصیلی بریف کیا۔ اجلاس میں صدر اجلاس کے فیصلے کے مطابق 28مارچ تا15اپریل تک ڈی او (آر) ‘ نمبرداروں اور پٹواری حضرات کے ذریعے ہر گائوں میں بچوں کے سکولوں میں داخلہ کے لئے اعلانات او مہم جوئی کریں گے نمبر دار اور پٹواری حضرات یکم اور دو اپریل کو 4تا 9سال تک کی عمر کے بچوں کی فہرست تیار کریں گے ۔یکم اپریل تا 15اپریل تک ای ای اوز اپنے اپنے علاقے کے نمبرداروں پٹواری حضرات کے ذریعے ڈورٹو ڈور جا کر بچوں کے سکولوں میں داخلوں کو یقینی بنائیں گے ۔15اپریل کوای ڈی اوز پٹواری مجوزہ فارموں پر داخل شدہ اور بغیر داخلے کے بچوں کے کوائف تیار کریں گے اور اسی روز داخل نہ ہونے والے بچوں کی فہرستیں متعلق تھانوں میں پہنچا دی جائے گی ۔ تاکہ ایس ایچ او صاحبان ان بچوںوالدین کے خلاف قانونی کاروائی کر سکیں ۔18اپریل کو اس ضمن میں ڈی سی او خوشاب اجلاس بلا کر اس مہم کے نتائج کا جائزہ لیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.