خوشاب۔ ۔۔۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب ملک حق نواز نے کہا ہے کہ امسال ضلع خوشاب میں گندم خریداری کا ہدف 1 لاکھ 70 ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے جو گذشتہ سال کی نسبت20 ہزار گندم بوری کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ گندم خریداری ہدف کو ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب مرکز پر خریداری کا ہدف30 ہزار بوری‘ جوہرآباد مرکز پر 80 اور قائدآباد مرکز پر 60 ہزار گندم بوری خرید کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسان بھائیوں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل 15 اپریل سے باقاعدہ شروع کر دیا جائے گا جو ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا۔ جس میں پہلے فیز میں 15% ‘ دوسرے میں 30% اور تیسرے فیز میں 20% باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم صاف شفاف ہو گی جس میں مڈل مین کے کردار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اگر کسان بھائیوں کو شکایت ہو تو وہ براہ راست میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 بوری فی ایکڑ کے حساب سے باردانہ دیا جائے گا اور ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 200 بیگ جاری کئے جاسکیں گے۔ ڈی ایف سی خوشاب نے مزید کہا کہ باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.