Pages

Monday, April 11, 2011

سالانہ ڈسٹرکٹ ہارڈ بال کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ فیصل شہید کرکٹ کلب اور فخر خوشاب کلب کے مابین 14 ۔اپریل کو فخر خوشاب کرکٹ گرائونڈ خوشاب پر کھیلا جائے گا

خوشاب۔ ۔۔۔سالانہ ڈسٹرکٹ ہارڈ بال کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ فیصل شہید کرکٹ کلب اور فخر خوشاب کلب کے مابین 14 ۔اپریل کو فخر خوشاب کرکٹ گرائونڈ خوشاب پر کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ‘ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد چوہدری محمد انور ہونگے۔ یہ بات آرگنائزر سکندر حیات خان اور حافظ مشرف اعوان نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین شاہ‘ ڈی پی او خوشاب عمران محمود‘ چیئرمین سپریم کونسل قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان اے ڈی بھائی شامل ہیں۔ کرکٹ چیمپئن شپ کی سرپرستی چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی خوشاب ذکاء اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خوشاب محمد ادریس خان کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.