خوشاب۔ ۔۔۔موضع اتراء کے محلہ مظفر آباد کے رہائشیوں کو یکسر سوئی گیس کی سہولت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ علاقہ میں پائپ بچھائے جانے کے باوجود بھی محلہ کے باسیوں کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ جس کی وجہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ یہ الزام اتراء کے محلہ مظفر آباد کے رہائشیوں محمد اسماعیل‘ غلام حسین‘ عبدالستار‘ کرام اللہ‘ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری محمد افتخار کے نام تحریر کردہ درخواست میں لگائے گئے ہیں۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ کی ایم این اے سمیرا ملک کیونکہ اس علاقہ سے بری طرح شکست کھا گئیں تھیں اور وہ باسیوں کو سیاسی انتظام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں تحریر کیا گیا ہے متذکرہ محلہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اہلیان محلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو خصوصی احکامات جاری کئے جائیں کہ سائلان کو سوئی گیس کی فی الفور فراہمی یقینی بنائے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.