Pages

Tuesday, April 05, 2011

ضلع خوشاب میں 44ہزار 448بچے کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخل نہیں ہیں

خوشاب (سبطین جعفری سے )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں 4سے 9سال کی عمر کے بچوں کا سروے کرانے پر معلوم ہوا ہے کہ ضلع خوشاب میں 44ہزار 448بچے کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخل نہیں ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد اعظم کمال نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ان بچوں کوسکولوں میں داخلہ دلوانے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 18اپریل تک جن والدین نے اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل نہ کرایا ان کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں فوجداری مقدمات کا اندراج بھی شامل ہے۔ ڈی ایم او نے بتایا کہ ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ کی ہدایت پر شروع کی جانیوالی اس مہم کے پہلے مرحلہ پر ضلع بھر کے 4سے 9 سال تک ان بچوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں جو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ میں داخل نہیں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں کے داخلہ کیلئے آگاہی پروگرام شروع ہو چکا ہے جس کے تحت ریونیو افسران ‘ پٹواری اور نمبردار اپنے اپنے دیہاتوں کی مساجد میں اعلانات کروا رہے ہیں۔ڈی ایم او نے بتایا کہ سو فیصد داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اے ای اوز کو بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو اس مہم کی سختی سے مانیٹرنگ کریں گے۔  انھوں نے بتایا کہ عوام میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں 10اپریل کو نورپورتھل میں ایک واک بھی ہو گی جس میں کمشنر سرگودھا ‘ڈی سی او خوشاب اور ارکانِ اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔ آگاہی مہم کے سلسلہ میں نورپورتھل اور جوہرآباد میں دو سیمینار بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.