Pages

Tuesday, April 05, 2011

ضلع خوشاب کے سرکاری دفاتر کی کارکردگی اور گڈ گورنس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس

خوشاب (سبطین جعفری سے )ضلع خوشاب کے سرکاری دفاتر کی کارکردگی اور گڈ گورنس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی او خوشاب گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے ای ڈی اوز اور ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب نے افسران کو انتباہ کیا کہ وہ سستی اور کاہلی کی پالیسی کو ترک کر دیں بصور ت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے افسران پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انھوں نے افسران کو یہ تنبیہہ بھی کی کہ وہ اپنے دفاتر میں تاخیر سے آنے کی روش کو تبدیل کر دیں اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی دفاتر میں بروقت آنے کا پابند بنائیں۔ انھوں نے افسران کو یہ ہدایت بھی کی کہ بجلی کی بچت کیلئے دفاتر میں غیر ضروری لائٹس اور پنکھوں کو بند رکھا جائے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.