خوشاب (سبطین جعفری سے )وادی سون کے موضع مردوال میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ایک شخص دوست محمد نے فائرنگ کر کے ایک شخص طلال حادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ نوشہرہ نے دوست محمد کے خلاف 302 جبکہ محمد شہزاد اور غلام حیدر کے خلاف زیر دفعہ 109ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتول طلال حادی اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کھیتوں میں موجو دتھا کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ گیا اور پسٹل 30بور سے فائرنگ کر کے طلال حادی کو قتل کر دیا ملزم اور مقتول کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہاتھا۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.