خوشاب۔۔۔۔۔۔ای ڈی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر سلیم شوکت اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد ‘ ڈاکٹر محمد ایوب انصاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز ایمرجنسی میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور آنے والے مریضوں کو چیک اور انہیں ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ‘ بنیادی ہیلتھ سنٹروں اور آر سی ایچ میں ڈاکٹرز موجود ہیں اور معمول کے مطابق مریضوں کو چیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں او پی ڈی میں جزوی ہڑتال ہے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.