Pages

Tuesday, April 05, 2011

ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گی

خوشاب (سبطین جعفری سے )ڈی پی او خوشاب عمران محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا مختلف تھانوں کی پولیس نے متعدد افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ انھوں نے کہا کہ جس تھانہ کی کارکردگی بہتر ہو گی اسے تعریفی اسناد دی جائیں گی جبکہ ناقص کارکردگی والے تھانے ایس ایچ اوز کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.