جوہرآباد....ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کے حکم پر گذشتہ ماہ پر اسرار طور پر فوت ہونیوالی عیسائی خاتون کی قبر کشائی کر کے اس کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ سیشن جج نے یہ حکم رحمن کالونی جوہرآباد کے رہائشی سلیم مسیح کی درخواست پر جاری کیا تھا جس میں اس نے الزام لگایا کہ گذشتہ ماہ اس کی شادی شدہ بہن نسیم بی بی اپنے گھر میں مردہ پائی گئی اس کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ اسے اس کے خاوند نے شدید جسمانی تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا فاضل سیشن جج کے حکم پر علاقہ مجسٹریٹ ملک ضیاء الطارق کی نگرانی میں قبر کشائی کی گئی لیڈی میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب ڈاکٹر فرحت زہرہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے متوفیہ نسیم بی بی کا پوسٹمارٹم کیا اور اس کے جسم کے مختلف اجزاء حاصل کر کے کیمیائی تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ قبر کشائی کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظہور احمد ندیم کے علاوہ پولیس کی بھاری جمعیت اور متوفیہ کے لواحقین کرسچئن قبرستان جوہرآباد میں موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.