Pages

Monday, September 12, 2011

12-09-2011

خوشاب.          ٹی ایم اے نے محلہ رونق پورہ کو صفائی کے حوالے سے پس پشت ڈال دیا ہے ، ماہانہ بنیادوں پر پرائیوٹ وصولیا ں کرنے والے ٹی ایم اے کے اہلکاراہل محلہ سے عید کے موقع پر ہزاروں روپے بٹورنے کے بعد تاحال غائب ہیں ، ان خیالات کا اظہار محلہ رونق پورہ خوشاب کے طالب علم رہنما سفیر احمد نے میڈیا کے نمائندوںسے بات چیت میںکیا ، سفیر احمد نے بتایا کہ محلہ رونق پورہ میں نالیوں میں صفائی کی حالت بہت خراب ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، عید سے قبل ٹی ایم اے کے اہل کار صفائی کے لئے محلہ میں آئے اور عید ی کے طورپر لوگوںسے ہزاروں روپے لینے کے بعد چلتے بنے اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں کہ وہ ووبارہ صفائی کے لئے کب آئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سینٹری انسپکٹر کے آفس میںجب اس حوالے سے شکایت کی گئی توجواب ملا کہ جب محلہ رونق پورہ کی باری آئے گی اس کی صفائی بھی ہوجائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.