Pages

Monday, September 12, 2011

12-09-2011

  خوشاب. ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا باعث بننے والے مچھر سے بچائو کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب، اجالا ویلفیئر سوسائٹی اور محکمہ صحت خوشاب کی طرف سے ایک مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں سماجی تنظیموں ، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب سے شروع ہوکر فوارہ چوک خوشاب میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کے اختتام پرڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ملک نذر مجوکہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احتیاط ہی اس بیماری سے بچائو کا واحد حل ہے ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سرفراز سیال نے کہا کہ بخار ہونے پر فوری ڈینگی وائر س کے ٹیسٹ کروانے چاہیے کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر بخار ڈینگی بخار ہی ہو ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب راجہ مسعود عالم نے اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے اپیل کی کہ وہ سپرے کا کام جلد از جلد شروع کریں تاکہ اس موزی وائرس کو پھیلانے والے وائرس کو پھیلانے والے مچھر کو ختم کیا جاسکے

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.