خوشاب.... گزشتہ روز آل پاکستان مقابلہ حسن قرات منعقد ہوا جس میں ادارہ صوت القرآن جوہرآباد کے طلباء قاری محمد ابو ہریرہ انور اور قاری محمد ارمغان سرور نے مقابلہ جیت کر پلیٹ قاری ایوارڈ 2011جیت لیا واضح رہے کہ مقابلہ حسن قرات میں طلباء نے حصہ لیا طلباء کی اس شاندار کامیابی پر عملی ادبی سیاسی و سماجی اور دیگر تنظیموں نے ادارہ کے چیئر مین عالمی ایوار ڈ یافتہ صاجنرادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ادارہ کے چیئر مین نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ادارہ صورت القرآن کے طلباء قاری محمد مطلوب عالم سرور قاری عبدالرحمن قاری محمدزیشان حیدر قاری محمد عمردراز انور قاری محمد تنویر اور قاری محمد اصغر معینی وغیرہ صوبائی اور قومی مقابلہ حسن قرات یہ اعزازات حاصل کر چکے ہیںاور یہ امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ آئندہ ہمارے بچے اپنے علاقہ اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے اپنے خاندان اور ملک و قوم کا نام روشن کریںگے ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.