جوہرآباد اور خوشاب شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی او خوشاب گلزار حسین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او شیخ محمد اشفاق ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے طفیل احمد ورک ‘ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل مسعود احمد ملک‘ سمیت مختلف افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خوشاب اور جوہرآباد کو خوبصورت بنانے کیلئے جہاں گرین بیلٹس پر قبضہ مافیا کو ختم کرایا جائے گا وہاں گرین بیلٹس پر خوبصورت شجر کاری بھی کرائی جائے گی تاکہ دونوں شہروں کی خوبصورت میں اضافہ کیا جا سکے۔ ڈی سی او خوشاب نے تحصیل کونسل کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ دونوں شہروں میں آوارہ مویشی پھاٹکوں میں بند کئے جائیں اور ان کے مالکان کو زیادہ سے زیادہ جرمانے کئے جائیں انھوں نے متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ دونوں شہروں میں پودے لگانے ان ان کی حفاظت کے متعلق خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مخیر حضرات سے گرین بیلٹ پر شجر کاری اور خوبصورت بڑھانے کیلئے تعاون حاصل کیا جائے گا ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.