Pages

Monday, September 12, 2011

12-09-2011 ڈسٹرکٹ پولیس پبلک کمیٹی

ڈسٹرکٹ پولیس پبلک کمیٹی کے کنوینئرملک مزمل اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی معنوں میں تحفظ فراہم کرنا اور انصاف کی فراہمی ان کا نصب العین ہے اور وہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں بااحسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وہ پولیس پبلک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پولیس پبلک کمیٹی کے نئے ممبران اے ڈی بھائی‘ اعجاز شاکری سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ ملک مزمل اعوان نے کہا کہ تھانوں میں پولیس تشدد کے خاتمہ کیلئے پولیس پبلک کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ پولیس پبلک کمیٹی کے ممبران ضلع بھر کے تھانوں کا اچانک معائنہ کریں اور وہاں پر عوام کی شکایات کا جائزہ لیکر رپورٹ ڈی پی او خوشاب کو ارسال کریں گے۔ اجلاس سے ملک احمد نواز اتراء ایڈووکیٹ‘ ثمینہ بلوچ‘ ملک ریاض اعوان‘ ربنواز چدھڑ‘ اعجاز شاکری نے بھی خطاب کیا اور مختلف تجاویز دیں۔ اجلاس میں میاں صلاح الدین ساکن اوچھالہ اور محمد پرویز ساکن گروٹ کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر کاروائی کیلئے تحرک کیا گیا اور درخواستیں پولیس پبلک کمیٹی کے ممبران کے حوالے کر دیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.