ڈی سی او خوشاب نے مٹھہ ٹوانہ ‘ قائدآباد‘ ہڈالی کے رہائشیوں کی رپورٹ پر ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل سے جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد پر مسافروں کے آرام کیلئے بینچ اور مسافر خانہ تعمیر کرنے کے لئے رپورٹ طلب کر لی۔ محمد اسلم ‘ عبدالرحمن‘ رانا قمر الدین وغیرہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد میں موجود پارک میں گندگی او رغلاظت کے ڈھیر جابجا نظر آتے ہیں جبکہ مٹھہ ٹوانہ‘ ہڈالی ‘ قائدآباد جانیوالے مسافروں کو گاڑیوں کے انتظار میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ ان کے بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں اور پارک میں موجود گندگی کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہاں پر صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے اور مسافروں کیلئے بینچ اور مسافر خانے کا قیام عمل میں لایا جائے
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.