نوشہرہ وادی سون (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ سٹی و یونین کونسل نوشہرہ کے عہدے داران نے ضلعی صد ر پیپلز پارٹی ظل حسنین کی قیادت پر عدم اعتماد کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔پریس کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ سٹی کے صدر خالد محمود گھاڑو نے کہا ضلعی صدر ظل حسنین کو کسی عہدے دار کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل ویونین کونسل کی سطح پر کسی بھی عہدے دار کو ہٹانے کا اختیار صرف صوبائی صدر کے پاس ہے۔ اس لئے ضلعی صدر کے تمام اقدامات غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی صدر ظل حسنین کے اقدامات کی وجہ سے ضلع خوشاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع خوشاب میںاپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے ضلعی صدر ظل حسنین کو ہٹا کر کسی ایماندار اور مخلص شخص کو عہدہ دیا جائے۔خالد محمود گھاڑو نے کہا کہ ضلعی صدر نے انہیں نوشہرہ سٹی کی صدارت سے ہٹا کر غیر قانونی اقدام کیا ہے جس کا انہیں کوئی اختیار نہیں۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی نوشہرہ کے تمام عہدے داران کے علاوہ تحصیل خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمد شبیر،حاجی مرزا نیاز بیگ سٹی صدر جوہرآباد،ملک مظہر وڈھل،سردار غلام عباس خان بلوچ،سردار مزمل خان، سید جبار، شیخ محمد شمشاد،حاجی محمد خالد ، ملک احمد نوازبکھوال،محمد ظفر، رانا مسعود ملک ،قاضی تنویر ،ملک نصیر سیفی ،ملک اعجاز احمداور غلام اکبر بھٹی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا
خوشاب(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب کے عملہ کی طرف سے کاغذات کی تصدیق کروانے کے لئے آنے والے طالب علم پر اندھا دھند تشدد ،سکول کی حدود سے نکال کر باہر سٹرک پر بھی تشددکا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق محلہ علی پورہ خوشاب کا رہائشی طالب علم عقیل اظہر اپنے کاغذات کی تصدیق کروانے گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب گیا ، جب وہ گیٹ کے اندر داخل ہواتو گیٹ پر موجود گیٹ کیپر نے اس کو سائیکل اندر لے جانے سے منع کیا اور کہا کہ سائیکل سٹنڈ میں اپنی سائیکل کھڑی کرکے اندر جائو ، جس پر طالب علم عقیل اطہر اپنی سائیکل سٹینڈ میں کھڑی کرکے سکول کی بلڈ نگ کی طرف بڑھا تو پیچھے سے درجہ چہارم کے ملازم گوہر جمال نے آکر اس کے پکڑلیا اورتشدد کرنے لگا ، اچانک حملہ کی وجہ سے طالب علم شدید خوف زدہ ہوگیا ، جبکہ گوہر جمال اس کو تشدد کرتے ہوئے باہر سڑک پر لے گیا ، جہاں پرسکول کا ایک اور اہلکارماجد بھی پہنچ گیا۔ اور اس نے بھی تشدد کرنا شروع کردیا ، اس دوران طالب علم عقیل ہاتھ جوڑ کر ان سے سوال کرتا رہا کہ اس کا قصور کیا ہے اس کو بتایا جائے مگر دونوں اہل کار سرکاری نوکری کے نشہ میں دھت ہوکر اس کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے
خوشاب(سٹاف رپورٹر)میونسپل لائبریری عملہ کی نااہلی اور کاہلی کی وجہ سے بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔عملہ کی شہریوںسے بد تمیزی معمول بن گئی ، کوئی پرسان حال نہیں ، تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام خوشاب شہر کے باسیوں کے لئے شہر سے باہر قائم لائبریری کے لئے تعینات سرکاری عملہ خود کو عوام کا خادم سمجھنے کی بجائے عوام کا حاکم بن کر ان سے بدتمیزی سے پیش آنے کا وطیرہ اختیار کرچکا ہے مین گیٹ کو تالہ لگا کر رکھا گیا ہے ، جبکہ لائبریر ی کے راستہ میں سفیدہ کا درخت گرا پڑا ہے اور راستہ بند ہے ۔علم کی پیاس بجھانے کے لئے آنے والوں کو نایاب کتب ملنا تو درکناراخبار پڑھنے کی پاداش میں تند وتیزجملے سننا پڑتے ہیں ، لائبریرین رائو مظہر توحید اکثر اپنی سیٹ سے غائب رہتے ہیں ، رضوان نامی نائب قاصد آنے والے لوگوںسے کسی بھی قسم کے تعاون سے گریزاں رہتا ہے
خوشاب(سٹاف رپورٹر)وادی سون کورڈھی کی معروف سماجی شخصیت اور ٹرانسپورٹرسیٹھ ملک عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نہ صرف خود سمیرا ملک کو ووٹ دیں بلکہ انشاء اللہ پورے علاقے میں ان کی بھر پور سپورٹ کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سمیرا ملک کے وادی سون کورڈھی کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ علاقہ کی دیگر بہت سی سرکردہ شخصیات نے بھی سمیرا ملک کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے جن میں مولانا عزیز الحق، صوبیدار احمد شیر ، نور سلطان ، نورحسین ، حافظ احمد خان ربنواز چیئرمین میاں محمد ، درسال برادری ممدال برادری ، بھگال برادری، ملک امتیاز احمد اعوان ملک منیر احمد براڈے خیل ، پیڑھا برادری ، کچھیال برادری ، رینڈہ برادری، اور مصطفی آباد کے نمبر دار عطاء محمد ملک الیاس منگھیال ، ملک خالد محمود ، ملک شاہ محمد ، ملک محمد اقبال ملک فرخ اقبال نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت عمر اسلم گروپ کو چھوڑ کر محترمہ سمیرا ملک گروپ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک کرم الہٰی بندیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب میا ں نواز شریف نے سیم کے خاتمہ کے لیے مٹھہ ٹوانہ ڈرین کے منصوبہ کے لیے لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کر دئیے ہیں ،مٹھہ ٹوانہ ڈرین منصوبہ گزشتہ 20 سالوں سے التواء کا شکار ہو نے سے کسانوں کے ہزار وں ایکڑسیم کا شکار ہونے لگے تھے ،حکومت نے لاکھوں روپے کی لاگت سے مٹھہ ٹوانہ منصوبہ کی تکمیل کے لیے مہیا کرنے سے شادیہ تا دریا ئے جہلم تک ہزاروں سیم زدہ ایکڑ قابل کا شت بن سکے گے، جسکی وجہ سے متعد د علاقوں و شہروں میں سر سبز زرعی انقلاب کی راہیں ہموار ہوں گی ،ان خیا لات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی ملک کر م الہٰی بندیال دفتر پبلک سکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ، انہوں نے کہا ہے کہ مٹھہ ٹوانہ ڈرین میں صفائی نہ ہونے کے باعث بند پڑی تھی ،وزیر علٰی پنجاب نے میر ی خصوصی استدعا پر فی الفور فنڈ زجاری کر کے مٹھہ ٹوانہ ڈرین پر کا م شروع کروادیا ہے جسکی وجہ سے آج کا شتکار اور کسانوں کے لیے خوشی کی نوید مسرت کا پیغام ہے بلکہ کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،چونکہ کاشتکاروں کے ہزارون ایکڑ سیم زدہ ہونے سے رقبہ ناقص اور ناقابل کاشت تھا ،(ہمراہ سنگل تصویر)
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن یونین کونسل اتراء کے صدر سید کوثر سعید شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ عوام نے سڑکوں پر آکر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر اکر حکمرانوں کو اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے ،حکمرانوں سے مسائل حل کرانے کے لیے سڑکوں پر آنے کا وقت آگیا ہے احتجاج کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ملکی انڈسٹری زراعت تجار ت کو تباہ ہو نے سے بچانے کے لیے سستی بجلی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ اس رفتا ر سے بجلی کے نر خوں میں اضافہ جاری رہا تو فیوز اڑجائے گااور سڑکوں پر آناہو گا ،بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کی چوری بے جا استعمال پر قابو پایاجائے ،بجلی ہوتی نہیں اور ماہانہ بل صارفین کو بھیج دئیے جاتے ہیں چونکہ اس کی وجہ غنڈہ گردی ،غنڈہ ٹیکس اور بد معاشی ٹیکس ہے
قائدآباد (سٹاف رپورٹر )اتراء کے مصروفی سماجی شخصیت ملک محمد مختار اتراء حیات خیل نے ایک بیان میں ڈی سی او خوشاب سے کہاہے کہ اتراء شہر میں سیوریج سسٹم کی لائنیں بچھائی جائیں نتیجہ نکاسی آب کا معقول بندوبست نہیں ہے ،عوام کو تکالیف کا سامنا ہے ،
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ڈینگی مکائو کے لیے فوگ سپر ے کا اقدام قابل ستائش ہے ،ڈینگی کے مرض کے خاتمہ کے لیے ہر علاقہ میں فوگ سپر ے ٹیمیںگھر گھر جا کر مفت فوگ سپر ے کی سہولت دے رہی ہیں ،فوگ سپرے تحصیل قائدآباد کے ملحقہ علاقہ جات میں دو مرتبہ 100 فیصد فوگ سپر ے کر چکی ہیں جبکہ تیسری مرتبہ سپر ے کا کام ٹی ایم اے کے عملہ نے حسب معمول جاری رکھا ہوا ہے ان خیا لات کا اظہار ڈینگی مکائو مہم کے لیے قائم کردہ فوگ سپر ے کمیٹی تحصیل قائدآباد کے نگران چوہد ری حاجی محمد ساجد نے اخبار نویسوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ فوگ سپر ے ہونے سے اگر کوئی شہر یا گائوں میں نہ ہو ا ہو تووہ فی الفور بلدیہ قائدآباد کے چیف آفیسر ملک نذر حیات سے ربطہ قائم کریں تاکہ وہ فوری طور پر ٹی ایم اے کے عملہ پر مشتمل ٹیمیںروانہ کرسکیں ،
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر میاں فاروق صادق نے بازار میں سبزی وفروٹ فروشوں کو جرمانے کردئیے ،تفصلات کے مطابق سبزی فروشوں شکیل کو 1500 ،اقبال کو 500 ،سلیم کو 500 سو روپے کے جرمانے کردئیے جبکہ فروٹ فروش محسن کو ناجائز منافع خوری کرنے پر اے سی کی رپورٹ پر پو لیس تھا نہ قائد آباد نے مقدمہ درج کر لیا ،
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)چک نمبر ۱ ایم بی میں زیر زمین پانی سیم زدہ ہو گیا ہے پینے کے قابل نہیں رہا ، جسکی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ،نمبر دار محمد اجمل اروڑی خیل ،علی محمد بلوچ ،ماسٹر محمد رمضان اروڑی خیل نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ہمارے چک کے لوگ دور دارز سے پینے کا پانی لے کرآتے ہیں ،عورتوں کو کافی دور سے پانی بھر کر لانا پڑتاہے ،اس لیے اس مسلہ کی طرف جلد توجہ دی جائے اور آب نوش کے جامع منصوبے کو تکمیل دیا جائے تاکہ لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں ،
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)چک نمبر31 ڈی بی میں نوجوانوں کے کھیل گراونڈ پر ناجائز قابضین نے قبضہ کر رکھا ہے شہزاد صدیق ، پرویز، محمد عمران چک نمبر 31 ڈی بی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کر کٹ گراونڈ پر قبضہ ختم کرایا جائے تاکہ نوجوان کھیل کے ذدیعے صحت مند زندگی گزار سکیں،
قائدآباد (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج قرآن کے زیر اہتمام الحراٹیکنکل کالج میں ماہا نہ درس قرآن پروفیسر اعجاز ملک نے دیا ،انہوں نے سورہ لہب کی تفسیربیان کی انہوں نے مسلمانوں کو اتباع رسول ﷺاور قرآن پر عمل کرنے میں مسلمانوں کی کامیابی قرار دی ،درس قرآن میں ملک کرم الہٰی بندیال ،ملک محمدعمر بندیال ، ڈاکٹر پیر زادہ عالم شاہ ، پرنسپل عبدالرحمٰن اترائ،ہیڈماسٹر محمدعارف گنجیال ، رانامحمداقبال اور علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.